: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اسرائیل،3جون(ایجنسی) اسرائیلی حکام نے فسلطینی قانون ساز کونسل (پارلیمنٹ) کی خاتون رکن خالدہ جرار کو جمعے کے روز رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پندرہ ماہ جیل کاٹنے والی رکن پارلیمنٹ کو طولکرم شہر کے نزدیک جبارہ چیک پوسٹ پر رہا کیا جائےگا۔ بائیں بازو کی فلسطینی تنظیم "پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف
پیلیسٹائن" کے سیاسی بیورو کی رکن خالدہ جرار کو گزشتہ سال 2 اپریل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر البیرہ میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسرائیلی عدالت نے خالدہ کو 15 ماہ قید اور 10 ہزار شیکل (2600 ڈالر) جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ 2006ء میں قانون ساز کونسل کی رکن منتخب ہونے والی 50 سالہ خالدہ کو اس سے قبل قابض اسرائیلی حکام کی جناب سے 1989 میں بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔